گجرات میں گائے کی کھال اتارنے پر کچھ دلت نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے ارکان نے آج راجیہ سبھا میں دوپہر کے وقفے کے بعد بھی شورو غل اور ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی تین بجے تک لئے ملتوی کردی گئی۔
لنچ کے بعد دو بجے ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی ویسے
ہی کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور دلت مخالف ’’ یہ سرکار نہیں چلے گی اور گجرات میں دلت پرمظالم بند کرو، نریندر مودی چپی توڑو اور نریندر مودی کرسی چھوڑو‘‘ جیسے نعرے لگانے لگے۔
ہنگامے کے دوران ہی پارلمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں دلتوں پر مظالم پر مختصر مدتی بحث کا فیصلہ کیا گیا تھا اور حکومت اس کے لئے تیار ہے۔